یوسی 40 راولپنڈی، تاجرو مکین خادم اعلیٰ کی عوام دوست پالیسیوں کےگرویدہ

 
0
618

راولپنڈی ،اکتوبر 28 (ٹی این ایس): اگر قدیم راولپنڈی کی بات کی جائے تو یو سی 40 کا علاقہ اس کی بھرپور ترجمانی کرتاہے۔پرانا قلعہ اور تاریخی موتی بازار پر مشتمل یو سی 40 کو راولپنڈی شہر میں امتیازی  حیثیت حاصل ہے،جڑواں شہروں کی کثیر تعداد یہاں کے تجارتی مراکز سے ہر قسم کے سامان کی خریداری کے لیے آتے ہیں۔

پنجاب حکومت میاں شہباز شریف کی قیادت میں دن رات پنجاب کی عوام کی تقدیر بدلنے کے لیے کوشاں ہے،راولپنڈی شہر میں میٹرو  سے لیکر بنیادی سہولیات کی فراہمی تک حکومت پنجاب نے کوئی کسرنہ اٹھا رکھی۔

یوسی 40 کا کاروباری طبقہ ہویا عام عوام خادم اعلی کاگرویدہ نظر آتا ہے۔اندرون شہر کے معروف تجارتی مراکز کے تاجروں کا کہنا ہےکہ موجودہ حکومت کی کارکردگی بے مثال ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے لوڈ شیڈنگ پر قابو پانا موجودہ حکومت کا سب سے بڑا کارنامہ ہے،میٹرو بس سروس اور صحت کے شعبے میں جدت لانے کا سہرا بھی خادم اعلی پنجاب کو ہی جاتا ہے۔راولپنڈی شہر کے اس مصروف ترین علاقے کی کاروباری شخصیات کا کہنا ہے کہ ٹریفک جام ہونا اس علاقے میں معمول بن چکا ہے،تجاوزات مافیا کے خلاف موثر کارروائی اور پارکنگ پلازہ بننے سے تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں جس پر مقامی نمائندوں کو توجہ دینی چاہیے ۔