پاکستان اور سری لنکا ، تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں تبدیلیوں کا امکان

 
0
328

لاہور ،اکتو بر29(ٹی این ایس):پاکستان اورسری لنکا کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں تبدیلیوں کا امکان ہے فاسٹ بالر عثمان شنواری انجری کا شکار ہیں جبکہ عثمان شنواری کی جگہ محمد عامر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ،پاکستان اور سری لنکا کے تیسرے ٹی ٹو ئنٹی میچ میں شائقین پر جوش ہیں ۔پاکستان اور سری لنکا کا میچ آج شام 6بجے غذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ملک میں 8سال بعد سری لنکا انٹر نیشل ٹیم کی آمد پر پی سی بی چیئر مین بھی پر جوش ہیں ،پی سی بی چیئر مین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان اچھا کھیلنے کی بھر پور کوشش کرئے گا ۔