قائداعظم یونیورسٹی، طلبا کاتعلیمی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان ، ایک بار پھر احتجاج شروع

 
0
525

اسلام آباد اکتوبر 30(ٹی این ایس) قائداعظم یونیورسٹی کی بلوچ طلبا کونسل نے ایک بار پھر سے تعلیمی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے احتجاج شروع کر دیا ۔یونیورسٹی طلبا کا احتجاج اٹھاسویں روز میں داخل ہوچکا ہے۔ بلوچ کونسل طلبا کو پختون کونسل کے طلبا کی حمایت حاصل ہے۔

احتجاجی طلبا نے موقف اپنایا ہے کہ یونیورسٹی نے ایک ہفتے میں طلبا کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا اعلان کرنا تھا مگر اعلان کے مطابق نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔یونیورسٹی گیٹ پر پولیس کی بھاری نفری پہنچا دی گئی ہے۔ یونیورسٹی میں ایڈمن بلاک ڈیپارٹمنٹ کو تالے لگا دئیے گئے ہیں۔ شٹل سروس بھی مکمل طور پر معطل ہے۔