عمران خان کا ضیاء الله آفریدی کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس ، 13 نومبر تک جواب طلب

 
0
371

اسلام آباد اکتوبر 30(ٹی این ایس) سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ضیاء الله آفریدی کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس میں 13 نومبر تک جواب طلب کرلیا‘ رکن الیکشن کمیشن الطاف قریشی نے کہا کہ باہر جا کر آپ لوگ تنقید کرتے ہیں کہ وقت کیوں دیا گیا‘ رکن الیکشن کمیشن عبدالغفار سومرو نے کہا کہ مقررہ وقت کے اندر اس ریفرنس کا فیصلہ کرنا ہے‘ ضیاء الله آفریدی کے وکیل لطیف کھوسہ کو جواب جمع کرانے کے لئے تیرہ نومبر تک کا وقت دیدیا گیا۔پیر کو عمران خان کے ضیاء الله آفریدی کی خیبرپختونخواہ اسمبلی رکنیت ختم کرنے کے لئے ریفرنس عبدالغفار سومرو کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن نے کی۔ ضیاء الله آفریدی کے وکیل لطیف کھوسہ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

لطیف کھوسہ نے جواب دائر کرنے کیلئے وقت مانگ لیا۔ رکن الیکشن کمیشن عبدالغفار سومرو نے کہا کہ مقررہ وقت کے اندر اس ریفرنس کا فیصلہ کرنا ہے۔

رکن الیکشن کمیشن الطاف قریشی نے کہا کہ باہر جا کر آپ لوگ پھر تنقید کرتے ہیں کہ وقت کیوں دیا جاتا ہے وکیل لطیف کھوسہ میرے موکل نے پی ٹی آئی سے استعفیٰ نہیں دیا۔ الیکشن کمیشن نے ضیاء الله آفریدی کے خلاف ریفرنس پر سماعت 13نومبر تک ملتوی کردی۔ الیکشن کمیشن نے حکم دیا کہ پی ٹی آئی اور ضیاء الله آفریدی کے وکلاء تیرہ نومبر کو دلائل دیں۔ واضح رہے کہ ضیاء الله آفریدی کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے بعد عمران خان نے ریفرنس دائر کیا تھا۔