سنٹارس مال میں پرانی کلاسک اور جدید کاروں کی ایک منفرد نمائش

 
0
431

اسلام آباد،اکتوبر 30 (ٹی این ایس): دارالحکومت میں قائم   پرشکوہ سنٹارس مال  نہ صرف تجارت کا ایک بڑا مرکز ہے بلکہ اب یہ آئے روز سماجی  نوعیت اور تاریخی ورثہ کی نمائش پر مبنی سرگرمیوں کی بھی میزبانی کرتا نظر آتا ہے۔

گذشتہ ماہ کعبتہ اللہ کے غلافوں کی منفرد نمائش ،جس نے عام و خاص کے دل موہ لئے، کے بعد اب  یہاں جدید اور پرانی  کلاسک کاریں نمائش  کے لئے رکھی گئیں جس  کا اہتمام  باک وہیلز ڈاٹ کام نے کیا تھا ۔  مختلف رنگوں،ماڈلز اورڈیزائنز  میں  چمچماتی ان مہنگی  کاروں نے ہر عمر کے لوگوں  خاص طور پر نوجوانوں کے دل لبھائے۔ نمائش میں 1955 سے 2018 کے ماڈلز کی  ان کاروں نے ایک پرانے کلاسک اور جدید دور کا  خوبصورت امتزاج بنا رکھا تھا۔نمائش نے اسلام آباد  اور راولپنڈی کے علاوہ دیگر شہروں سے آنیوالے ہزاروں لوگوں  کی حِس شوق کا تسکین بخشی۔