سری لنکن ٹیم کے آنے اور میچ کیلئے بہترین انتظامات کرانے پر حکومت ،سیکیورٹی ایجنسیز کے مشکور ہیں،سرفراز، شعیب ملک

 
0
370

لاہور،اکتوبر 30 (ٹی این ایس):  قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے پاکستان میں میچ کیلئے بہترین انتظامات کرانے پر حکومت ،پاک فوج اورخفیہ ادارے کا شکریہ ادا کیا۔ سرفراز نے کہا کہ اپنے گھر میں کرکٹ کھیلنا بہت اچھا تجربہ ہے، ہوم گراؤنڈز پر کارکردگی دکھانے سے داد بھی زیادہ ملتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح کھلاڑی پرفارم کر رہے ہیں، ان کے مداحوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

دوسری جانب شعیب ملک نے کہا ہے کہ سری لنکن ٹیم کا شکریہ اداکرتا ہوں، ہمارے شائقین اسی طرح کی کرکٹ کے منتظر تھے۔ خوشی ہے کہ مین ا?ف دی میچ اور سیریز دونوں ایوارڈز ملکی شائقین کے سامنے وصول کیے۔