جکارتہ کی سڑکیں پاکستانی  ثقافت کے رنگ میں رنگ گئیں

 
0
15133

جکارتہ نومبر 7(ٹی این ایس)پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لئے حکومت نے دنیا بھر میں اہم سرگرمیاں منعقد کر رہی ہے جن میں دبیا کے اہم شہروں میں پاکستان کے مختلف مقامات کی تصاویر کی مختلف انداز میں نمائش بھی شامل ہے۔

انہی سرگرمیوں کے تحت   پاکستانی ثقافت کو انڈونیشیا میں اجاگر کرنے کے لئے پاکستان کے70ویں یوم آزادی کے سلسلے میں پاکستانی سفارت خانے نے ایک اہم قدم اٹھایا اور اس اقدام کے ذریعہ پاکستان کے دلکش نظاروں کو دنیا بھر میں پیش کیا۔ انڈونیشیا کے دارلحکومت جکارتہ میں بسوں پرپاکستان کے خوبصورت اور ٹرانس جکارتہ کی بسیں پاکستان کی خوبصورت مقامات کے رنگوں میں رنگی ہوئی شہر کی سڑکوں پر چلتی ہیں جو  پاکستان کی خوبصورتی ، بلند چوٹیاں ، لہلاتے میدان، قدیم ثقافت ، فن تعمیر کے عظیم شہکار اور مختلف تہذیب کو انڈونیشین شہریوں کے سامنے پیش کر رہی تھیں۔


پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لئے شروع کی جانے والی یہ مہم 4ہفتوں تک جاری رہے گی اور اس میں کے دوران لاکھوں کی تعداد میں انڈونیشی شہری پاکستان کی خوبصورتی کو قریب سے دیکھیں گے۔

پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جکارتہ کی بسوں پر لگائی گئی تصاویر میں بادشاہی مسجد ، شاہی قلعہ ، باب خیبر ، مزار قائد ، شمالی علاقہ جات کے خوبصورت مقامات، چاروں صوبوں کی ثقافت اور پرانی تہذیبوں پر مبنی تصاویر شامل ہیں۔