وسطی راولپنڈی کی یو سی 26 آفندی کالونی،عام انتخابات میں ووٹ نہ دینے کے باوجود لوگ پنجاب حکومت  کے بلا امتیاز ترقیاتی کاموں کے معترف

 
0
865

راولپنڈی نومبر 11(ٹی این ایس):  راولپنڈی کی ایک اہم اور گنجان آباد  یونین کونسل نمبر 26 آفندی کالونی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے چھپن اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی بارہ  سے متصل اس یو سی میں  2013 کے عام انتخابات میں  حکومت پنجاب کو شکست کا سامنا کر نا پڑا مگر میاں شہباز شریف نے اس علاقے  کی ترقی پر خصوصی توجہ دی ہے۔

یوسی 26 میں حکومت پنجاب نے کروڑوں کے ترقیاتی کام کروائے،جنازہ گاہ کی تعمیر کرائی گئی اور اس کے ساتھ اس علاقے میں صاف پانی کی فراہمی،پکی گلیاں و سڑکیں اور صفائی ستھرائی کے مناسب انتظامات کیے گئے ہیں۔

صحت کا شعبہ ہو یہ جدید سفری سہولیات خادم اعلی پنجاب کی کارکردگی کا ہر کوئی متعرف ہے۔راولپنڈی شہر کے تقریبا وسط میں واقع اس یونین کونسل میں صاف پانی کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ صفائی کے مناسب انتظامات بھی کیئے گئے ہیں۔

انجمن تاجران کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ علاقے کی تعمیر و ترقی پر بھی بھرپور توجہ دی گئی ہے البتہ سیوریج لائینوں کی مرمت اور کشادگی انتہائی ضروری ہے،بارش کے دنوں میں یہاں رہائش پذیر افراد کو شدید سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔حکومت پنجاب کی بہترین پالیسیوں اور جاری ترقیاتی منصوبوں کو عوام خادم اعلی پنجاب کی کامیابی قرار دیتے ہیں۔

ان اور ایلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے بلا شبہ  کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے ، واحد ہماری یونین کونسل میں گیس کا ہی مسئلہ نہ تھا  جو حل کیا  بلکہ اسکے علاوہ 2کلومیٹرچاندنی چوک سے داتا گنج بخش روڈ تک گیس کی 8انچ کی نئی پائپ لائن اور ٹی بی ایس ، ایک ٹی بی ایس آفندی کالونی میں لگوایا، جنازہ گاہ تعمیرکرائی، پانی کاٹینک بنایا، 2ٹیوب ویل لگ گئے 6مزید لگائیں گے ، 2کروڑ سے سی بلاک اورآفندی کالونی کی سیوریج لائنیں تبدیل کردی گئیں نیز سی بلاک روڈ، مین روڈ کی کارپٹنگ، آفندی کالونی ، غزالی روڈ، رشیدکالونی کی سڑکیں تعمیر کرائیں اور گلی نمبر4میں نالے بند کرکے گلی بنادی ہے  اور ان کاموں نے انکے دل جیت لئے۔تاہم ایلِ علاقہ کا پر زور مطالبہ ہے کہ  سٹریٹ کرائمز کے خاتمہ اور سڑکوں،گلیوں کو تجاوزات سے آزاد کرایا جائے۔