پارلیمنٹ کی دفاع سے متعلق قائمہ کمیٹیوں کے ارکان  کا کنٹرول لائن کا دورہ

 
0
9968

راولپنڈی، دسمبر06  (ٹی این ایس): قومی اسمبلی اور سینٹ کی قائمہ کمیٹز برائے دفاع کے ارکان نے کنٹرول لائن کا دورہ کیا جس میں ان کوکنٹرول لائن کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ،دفد نے آبادی کے تحفظ کیلئے پاک فوج کےکردارکوسراہا.

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر )کے مطابق قومی اسمبلی اور سینٹ کی قائمہ کمیٹز برائے دفاع کے ارکان نے چکوٹھی اورنیزہ پیرسیکٹرکادورہ کیا جس میں ان کو بھارتی فوج کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ،معصوم لوگوں کی شہادتوں اورمالی نقصانات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وفد نے تجارتی سہولتی سینٹر کا بھی دورہ کیا جس میں ان کوپاکستان اوربھارت کے د رمیان تجارتی سرگرمیوں پربریفنگ دی گئی۔ وفدنے بھارتی اشتعال انگیزیوں کی بھرپور مذمت کی جبکہ انہوں نے آبادی کے تحفظ کیلئے پاک فوج کے کردار کی سراہنا کی۔ کےکردارکوسراہا۔