ہم کوئی بیوقوف یا پاگل ہیں جو سپریم کورٹ کے اس طرح کے فیصلے قبول کریں گے ،نواز شریف

 
0
1071

اسلام آباد دسمبر 19(ٹی این ایس):سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایک بار پھر عدلیہ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے قانون کا سکہ سب کے لئے ایک ہی چلنا چاہے،عدالتوں میں انصاف کا ترازو ہونا چاہے تحریک انصاف کا نہیں ۔

انہوں نے نیب عدالت کے باہر میڈیا ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی صورت بھی سپریم کورٹ کے اس فیصلے کو قبول نہیں کریں،ہم کوئی بھیڑ بکریاں ہیں جو ان کے اس طرح کے فیصلے مانے گے،ملک قانون اور آئین کی بحالی کے لئے بنایا گیا ہے۔پہلے عدلیہ کی بحالی کے لئے تحریک چلائی تھی اب عدل کی بحالی کے لئے تحریک چلائیں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم کوئی بیوقوف یا پاگل ہیں جو سپریم کورٹ کے اس طرح کے فیصلے قبول کریں گے ۔ میں ،عوام اور میری پارٹی کسی صورت اس فیصلے کو قبول نہیں کرے گی ۔ ہم انصاف کی بحالی کے لئے تحریک چلائیں گے۔ عدالتوں کا دوہرا میعار اور انصاف کا خون نہیں چلے گا ۔یاد رہے مریم نواز اور سابق وزیراعظم نواز شریف آج کے روز نیب عدالت میں پیش ہوئے تھے