گوجرانوالہ ،جیل حکام نے سزاے موت کے قیدی کی خواہش پوری کر کے سب کے دل جیت لئے

 
0
1131

گوجرانوالہ ،دسمبر25(ٹی این ایس):کبھی کبھار سزائے موت کے قیدی قید میں رہنے کی وجہ سے اپنے تلخ رویہ کی وجہ سے جیل حکام کو اتنا تنگ کرتے ہیں کہ وہ ان کو جسمانی سزا دینے پر مجبور ہو جاتے ہیں ۔لیکن گوجرانوالہ سینٹرل جیل کے سزائے موت کے عبدالستار نامی قیدی نے اپنے رویہ کی وجہ سے جیل حکام کے دل جیت لئے ۔قیدی نے جیل حکام سے اپنی خواہش کا اظہار کیا تو جیل حکام افیسر انکار نہیں کر پائے ۔

قیدی کی خواہش تھی کہ میں 20سال سے جیل میں ہوں اور میری ایک ہی بیٹی ہے جس کی شادی ہے تو میں اس کی شادی پر جانا چاہتا ہوں ،پولیس حکام نے صرف نہ اس کے جانے کا بندوبست کیا بلکہ لڑکی کے تمام جہیز کا بندوبست بھی اپنی جیب خرچے سے کیا ۔لڑکی کی رخصتی کے آخری الفاظ کہ میں جیل حکام کو دعاؤں کے سوا کچھ نہیں دے سکتی ۔