نوازشریف جو پاکستان کی بدنامی کررہے ہیں، اسے ہم دیکھ رہے ہیں، پاکستان پاکستانیوں کا ہے، ڈاکٹر عاصم

 
0
697

کراچی،دسمبر29(ٹی این ایس):پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم حسین نے کہا ہے کہ نوازشریف جو پاکستان کی بدنامی کررہے ہیں، اسے ہم دیکھ رہے ہیں، پاکستان پاکستانیوں کا ہے ہم پاکستان پرآنچ نہیں آنے دیں گے۔ جمعہ کو بیرون ملک سے وطن واپسی پرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹرعاصم حسین نے کہا کہ نوازشریف کی ڈگڈگی کودیکھ رہے ہیں ہم انھیں اداروں کیساتھ کھلواڑکرتے ہو ئے دیکھ رہے ہیں مگرہم پاکستان پرآنچ آنے نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پاکستانیوں کا ہے عدلیہ اورفوج کیسا تھ جوجنگ کی جاری ہے ہم اسے بھی دیکھ لیں گے، ڈاکٹرعاصم نے کہا کہ ہم نہیں توکوئی بھی نہیں کی سیاست نہیں چلے گی۔مستقبل کی صورت حال پر ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کواین آراو دینے کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی شریف برادران سعودیہ جاکراپنے گناہوں کی معافی مانگیں گے تاکہ پھرسے عوام کوچونالگاسکیں۔اپنے سیاسی مستقبل کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ فی الحال پی پی پی چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ،آئندہ الیکشن پاکستان پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے جیتے گی۔