عمران فاروق قتل کیس، وزارت داخلہ نے 3 اہم ملزمان کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی منظوری دیدی

 
0
343

اسلام آباد ،دسمبر29(ٹی این ایس): وزارت داخلہ نیعمران فاروق قتل کیس میں ایم کیو ایم لندن کے تین3 رہنما ئو ں کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی منظوری دیتے ہوئے ملزمان افتخار حسین، انورحسین اور کاشف کے ریڈ وارنٹ کے اجرا کے لئے انٹرپول کو خط لکھ دیا ۔تفصیلات کے مطابق عمران فاروق قتل کیس میں وزارت داخلہ نے تین اہم ملزمان افتخار حسین، انورحسین اور کاشف کے ریڈ وارنٹ کے اجرا کے لئے انٹرپول کو خط لکھا ہے،خط میں ملزمان کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ افتخار حسین اور انور حسین لندن میں مقیم ہیں تاہم کاشف کامران کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں ہے۔

انٹرپول سے تینوں ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ وارنٹ جاری کرکے حکومت پاکستان کی مدد کا کہا گیا ہے،ریڈ وارنٹ جاری ہونے کے بعد ایف آئی اے فرانس میں انٹر پول ہیڈ کوارٹر سے رابطہ کر کے تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے پاکستان واپس لائے گا۔