آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کاامکان 

 
0
343

اسلام آباد دسمبر 29(ٹی این ایس)آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کاامکان ہے جبکہ کوئٹہ اورقلات سمیت بلوچستان کیمختلف علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔ہوا میں نمی کا تناسب 37 فیصد ہے اور شمال مشرقی علاقوں سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں۔ادھر وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کیبیشترعلاقوں میں گزشتہ ہفتہ درجہ حرارت میں اضافہ اور سردی کی شدت میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی تاہم گزشتہ روزسے درجہ حرارت میں کمی اورسردی کی شدت میں اضافہ دیکھنے میں آیاتاہم اب اس میں مزید اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سیکم درجہ حرارت منفی چھ ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا، اس طرح کوئٹہ استور کے بعد ملک کادوسراسردترین شہر ہے، استورمیں کم سے کم درجہ حرارت منفی سات ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیاہے۔اسی طرح قلات میں کم سیکم درجہ حرارت منفی چارڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا، دالبندین میں کم سیکم درجہ حرارت منفی ایک، ژوب اور پنجگور میں کم سیکم درجہ حرارت ایک ڈگری، نوکنڈی میں دواورسبی میں کم سیکم درجہ حرارت چار ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا، آئندہ 24گھنٹوں میں بھی بلوچستان کیبیشترعلاقوں میں موسم سرداورخشک رہنیکاامکان ظاہرکیاگیاہے۔
خبر نمبر 32۔۔۔۔۔۔۔۔