دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اے پی ایس کے بچوں سے بڑی قربانی ممکن نہیں، مریم اورنگزیب

 
0
474

اسلام آباد دسمبر 29(ٹی این ایس)وزیر مملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی قوم نے اپنے ننھے بچوں تک کی قربانی دی۔ آرمی پبلک سکول کے بچوں نے اپنا لہو دے کر پاکستان کے دیئے کو روشن کیا، اے پی ایس کے بچوں کی قربانی سے بڑی قربانی ممکن نہیں، تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو سیاست سے بالا تر ہو کرسویٹ ہوم کا دورہ کرنے چاہئے اور اس نیک کام میں اپنا حصہ ڈالنا چاہئے۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو پاکستان سویٹ ہوم اسلام آباد کے دورے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ آرمی پبلک سکول کے بچوں نے اپنا لہو دے کر پاکستان کے دیئے کو روشن کیا۔ اے پی ایس کے بچوں کی قربانی سے سے بڑی قربانی ممکن نہیں۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بچے اپنے والدین سے جدا ہوئے اور والدین نے اپنے جگر کے ٹکڑوں کو کھویا۔اس جنگ میں تمام سکیورٹی اداروں اور قوم نے لازاول قربانیاں دیں ہیں جو کہ لائق تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سویٹ ہوم میں آکر بے حد خوشی محسوس کررہی ہوں۔ یہ ادارہ ملک بھر کے بے سہارا اور یتیم بچوں کو کارآمد شہری بنانے میں مصروف عمل ہے۔ اس طرح کے ادارے ملک کیلئے ضروری ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو سیاست سے بالا تر ہو کرسویٹ ہوم کا دورہ کرنے چاہئے اور اس نیک کام میں اپنا حصہ ڈالنا چاہئے۔

انہوں نے اس موقع لوک ورثہ اور پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس(پی این سی اے) کے آرٹس کلب میں سویٹ ہوم کے بچوں کو ممبرشپ دینے کا علان کیا۔ انہوں نے کہا کہ لوک ورثہ سال میں ایک مرتبہ خصوصی طور پر سویٹ ہوم کیلئے میلے کا انعقاد کریگی تاکہ طرح کے اداروں کی پہچان پورے ملک میں ہو سکے۔وزیر مملکت نے اس موقع پر پاکستان ٹیلی وژن اورریڈیو پاکستان کے ذریعے سویٹ ہوم کی اندرون ملک کیساتھ ساتھ بیرون ملک میں پروموشن کا بھی اعلان کیا۔انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن اور ریڈیو پاکستان میں سویٹ ہوم کے بچوں کو تلاوت کے مواقع فراہم کرنے کا بھی وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی وی اور ریڈیو پروگرامز میں تلاوت کیلئے سویٹ ہوم کے بچوں کو منتخب کیا جائے گا۔انہوں نے سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہر ایک کو ان کی طرح آگے آنا چاہئے اور ملک بھر کے بے سہارا اور لاچار بچوں کو کارآمد شہری بنانے کیلئے کردار اداکرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ زمرد خان کا عظیم کارنامہ ہے کہ انہوں نے ان یتیم بچوں کواپنانام دیا۔ آج یہ بچے ان کو ہی والدین کہہ کر پکارتے ہیں اور ان کے چہروں پر رونق آتی ہیں جس کااجر اللہ انہیں عطا کریگا۔ انہوں نے اس موقع پر باقاعدہ سویٹ ہوم کا ممبر بننے کا بھی اعلان کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان نے کہا کہ یہ ادارہ ابتدائی دنوں میں کافی مشکلات کا شکاررہا۔ وقت کیساتھ ساتھ مخیر اور پوری قوم کے تعاون سے یہ اب بہترین اداروں میں شمار ہوتے ہیں۔ یہاں بے سہارا اور یتیم بچوں کو مکمل مفت تعلیم دی جاتی ہیں جو کہ کسی بھی بہترین ادارے سے کم نہیں۔قبل ازیں وزیرمملکت اطلاعات نے سویٹ ہوم نئی تعمیر ہونے والی مسجد کا افتتاح،ادارے مختلف حصوں کادورہ اوربچوں کے مارچ پاسٹ کا بھی معائنہ کیا۔انہوں نے بہترین سہولیات کی فراہمی پر انتظامیہ کومبارکباد پیش کی۔