لیکچرار ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا ہ کا مطالبات کے حق میں  بنی گالہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

 
0
445

اسلام آباد دسمبر 30(ٹی این ایس) انقلاب و تبدیلی کے بلند و بالا دعوے کرنے والے عمران خان ،خیبر پختونخواہ میں اپنی حکومت ہونے کے باوجود تعلیم کے میدان میں کوئی خاطر خواہ تبدیلی لانے میں ناکام نظر آتے ہیں۔آج بروز جمعہ  بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر  لیکچرار ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے اساتذہ نے احتجاج کیا۔

مظاہرین نے ملازمتوں کے کنٹریکٹ ختم ہونے سے پہلے ریگولائز کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور ان کا کہنا تھا کہ جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے وہ یہاں سے نہیں جائیں گے۔