چین میں پانچ سال میں 6 کروڑ 60 لاکھ افراد کو غربت سے نکالا گیا

 
0
403

بیجنگ دسمبر 31 (ٹی این ایس) چین میں پانچ سالوں میں چھ کروڑ ساٹھ لاکھ افراد کو غربت سے نکالا گیا ،2017میں غریب لوگوں میں ایک کروڑ سے زائد افراد کی کمی آئی۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق غربت کے خاتمے کے لیے کی گئی پانچ سالہ کوششوں میں غربت میں کمی کی تاریخ میں چین میں سب سے اچھے نتائج حاصل ہوئے ہیں۔دو ہزار سترہ میں چین میں غریب لوگوں کی آبادی میں ایک کروڑ سے زائد افراد کی کمی آئی ہے۔اور پانچ سالوں میں غریب لوگوں کی تعداد میں چھ کروڑ ساٹھ لاکھ افراد کی کمی آئی ہے۔ہر سال ایک کروڑ تیس لاکھ غریب افراد کم ہوئے ہیں۔غربت کے خاتمے کے اقدامات میں نہ صرف چین کو غربت کو کم کرنے کی تاریخ میں بہترین نتائج حاصل ہوئے بلکہ اس سے قصبوں اور گاوں کی خوشحال حکمت عملی کے لئے مضبوط بنیاد قائم کی گئی۔اور دنیا بھر میں غربت کو کم کرنے کے مقصد کے لئے چینی فارمولا فراہم کیا گیا۔ یہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں سیاسی اور نظام کے لحاظ سے برتری کا عکاس ہے۔منصوبے کے مطابق دو ہزار بیس میں چین میں غربت کو مکمل طور پر ختم کیا جائے گا۔