سردار سرفراز چاکر خان ڈومکی ماہی گیری کی وزارت سے مستعفی 

 
0
81967

کوئٹہ ،جنوری02 (ٹی این ایس): مسلم لیگ ن کے صوبائی وزیر ماہی گیری سردار سرفراز چاکر خان ڈومکی وزارت سے مستعفیٰ ہوگئے ، انکے قریبی ذرائع نے بتا یا کہ مسلم لیگ ن کے صوبائی وزیر ماہی گیری و ڈومکی قبائل کے سربراہ سردار سرفراز چاکر خان ڈومکی نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے ،استعفیٰ کی وجہ ذاتی مصروفیات بتائی گئی ہیں۔

صوبائی وزیر ماہی گیری سردار سرفراز چاکر خان ڈومکی کے مستعفیٰ ہونے کی تصدیق ان کے چھوٹے بھائی چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی سردار زادہ میر حیر بیار خان ڈومکی نے کی ،سردار سرفراز خان ڈومکی پی بی 21سبی سے آزاد امید وار کی حیثیت سے کامیاب ہو ئے تھے اور ایم پی اے منتخب ہونے کے بعد انہوں نے مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔