سام سنگ گلیکسی ایس 9، فروری میں متعارف کروایا جائے گا

 
0
390

لاس ویگاس جنوری 11(ٹی این ایس)معروف کمپنی سام سنگ اپنا نیا گلیکسی ایس 9 فلیگ شپ اسمارٹ فون ممکنہ طور پر فروری میں متعارف کرائے گی۔امریکی شہر لاس ویگاس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران سام سنگ موبائل کے چیف ڈی جے کوہ نے بتایا کہ سام سنگ ایس 9 آئندہ ماہ فروری میں متعارف کیا جائے گا ٗاس حوالے سے حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا، لیکن ممکنہ طور پر اسے 26 فروری کو لانچ کیا جائے گا۔سام سنگ ایس 9 کے ساتھ سام سنگ ایس پلس بھی لانچ کیا جائے گا جو سام سنگ 8 اور 8 پلس کا اَپ ڈیٹڈ ورژن ہوسکتا ہے ٗممکنہ طور پر سام سنگ ایس 9 کی اسکرین 5.8 اور سام سنگ ایس 9 پلس کی اسکرین 6.2 انچز ہوگی۔سام سنگ کے نئے اسمارٹ فون ماڈلز میں اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر اور 6 جی بی تک ریم ہوگی ٗسربراہ ڈی جے کوہ نے یقین دہانی کروائی کہ گلیکسی ایس 9 اگلے ماہ اسپین میں شیڈول موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر متعارف کرایا جائے گا۔اس فون کی قیمت ممکنہ طور پر ایک ہزار ڈالرز سے شروع ہوگی، جو گلیکسی نوٹ 8 سے بھی مہنگا اسمارٹ فون ثابت ہوگا۔