بحرینی وزیر خارجہ شیخ خالد الخلیفہ کا پاکستانی سفیر جاوید ملک کو خراج تحسین

 
0
41061

بحرین ،جنوری19(ٹی این ایس):بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد الخلیفہ نے پاکستانی سفیر جاوید ملک سے خصوصی ملاقات کی اور دونوں ممالک کے تعلقات کے فروغ اور استحکام کے لئے جاوید ملک کی کاوشوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا. شیخ خالد نے پاکستان کے اپنے حالیہ دورہ کے موقع پر پاکستان بحرین وزارتی کمیشن کی تشکیل کو دونو ممالک کے سفارتی تعلقات میں اہم سنگ میل قرار دیا اور کہا کے اس حوالے سے پاکستان سفیر جاوید ملک کے کلیدی کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں – وزیر خارجہ مزید کہا کے بحرین پاکستان کو اسلامی دنیا کا اہم ملک اور اپنا قریبی اور با عتماد بردار ملک مانتا ہے یر دونو ملکوں کے دیرینہ تعلقات اس بات کا کا منہ بولتا ثبوت ہیں – پاکستانی سفیر جاوید ملک نے بحرینی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کے حکومت پاکستان کے ہدایات کے مطابق انہوں نے سفارتی اقتصادی معاشرتی تعلقات کے لئے صدق دل کے ساتھ کاوشیں کی ہیں اور یہ بات با عث اطمینان ہے کے پاکستان بحرین تعلقات میں سفارتی اسٹریٹجک اور ثقافتی تعلقات میں وسعت آہ رہی ہے – جاوید ملک نے کہا کے پہلی پاکستان بحرین بزنس کانفرنس کے ذریے دونو ممالک کے تاجروں اور سرمایا کاروں کی قربت اور اشتراک میں اضافہ ہوا ہے اور تعاون کی نئی رہیں کھلی ہیں –