ججز پر نہیں ،ججز کے فیصلوں پر تنقید ہو سکتی ہے ،وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ

 
0
276

لاہور،فروری01(ٹی این ایس) :وفاقی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے میڈیا ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ججز ہمارے لئے قابل احترام ہیں ججز پر تنقید نہیں کی جا سکتی جبکہ ججز کے فیصلوں پر تنقید کی جا سکتی ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نہال ہاشمی نے عدالت سے غیر مشروط طور پر معافی مانگی تھی اور وکلاء نے نہال ہاشمی کے وکلالت نامے پر دستخط کروائے ہیں لیکن پھر نہال ہاشمی کے خلاف سزا سنائی گئی لیکن نہال ہاشمی کو سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے کا حق حاصل ہے ۔

ان کا اپنی مخالف پارٹی پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان کے بارے میں کہنا تھا کہ کیا ایماندار شخص عمران خان جیسے ہی ہوتے ہیں،سپریم کورٹ کے باہر با بر اعوان نے عدالت کا مذاق اڑایا،بابر اعوان کرپٹ آدمی ہیں انہوں نے لوٹ مار کی ۔ یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء نہال ہاشمی نے عدالت کو ڈرانے کے لئے دھمکیاں دیں تھیں جس کے خلاف ججز نے آج اپنا فیصلہ سناتے ہوئے نہال ہاشمی کو 5سال کے لئے نا اہل کر دیا ہے ۔