مقتول نقیب اللہ محسود کے والدین کو دیت دے کر منانے کی راؤ انوار کی کوشش ناکام

0
248

پورا خاندان چاہتا ہے کہ نقیب کے قاتل کو سزا ملے ،دیت نہیں لیں گے ،کزن نور رحمن
اسلام آباد، فروری 01 (ٹی این ایس):
مقتول نقیب اللہ محسود کے والدین کو دیت دے کر منانے کی راؤ انوار کی کوشش ناکام ہوگئی۔نجی ٹی وی کے مطابق سرکاری ذرائع سے خبر سامنے آئی تھی کہ مفرور سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے نقیب اللہ کے خاندان کو دیت کی پیش کش کرادی ہے ۔

ان کا ارادہ ہے کہ سپریم کورٹ میں اگلی سماعت سے پہلے یہ بات سامنے لے آئیں کہ راؤ انوار اور نقیب اللہ کے والدین میں مصالحت ہوگئی ہے تاہم اس خبر کے آنے کے کچھ ہی دیر بعد نقیب اللہ کے کزن نور رحمان کا بیان سامنے ایا کہ نقیب اللہ کا پورا خاندان چاہتا ہے کہ نقیب کے قاتل کو سزا ملے ٗ دیت نہیں لیں گے۔نقیب کے والد کا کہنا ہے کہ ڈیل کی باتیں جھوٹی ہیں ٗانصاف چاہیے ، نقیب اللہ پیسے سے نہیں انصاف سے زندہ ہوگا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here