جاپان: فلاحی ادارے کی عمارت میں آگ لگنے سے 11 افراد ہلاک 

 
0
346

ٹوکیو، فروری 01 (ٹی این ایس):جاپان کے ایک رہائشی علاقے میں واقع فلاحی ادارے کی عمارت میں آگ لگنے سے 11 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان کے شہر سپورو میں ایک 3 منزلہ عمارت میں آگ بدھ کی رات لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ایک بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق آتشزدگی کے واقعے میں 11 افراد ہلاک ہوئے ٗ 5 افراد کو ریسکیو اہلکاروں نے بچا لیا۔جاپانی میڈیا کے مطابق جس عمارت میں آگ لگی وہ فلاحی ادارے کی ملکیت ہے جو ضرورت مند افراد کو رہائش اور دیگر فلاحی کاموں میں مدد فراہم کرتا ہے۔جاپانی حکام نے عمار ت میں آگ لگنے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔خیال رہے کہ 2010 میں بھی سپورو میں ضعیف العمر افراد کیلئے قائم نرسنگ ہاؤس میں آتشزدگی کے باعث 7 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔