روسی معیشت میں دوسال بعد بہتری،کساد بازاری سے نکلنے میں کامیاب

 
0
1588

ماسکو فروری2(ٹی این ایس)ماسکو میں ملکی دفتر شماریات کے مطابق روس دو برس تک کساد بازاری کی کیفیت میں رہنے کے بعد اب اس سے باہر آ گیا ہے اور صنعتی پیداوار میں دوبارہ اضافہ ہونے لگا ہے۔ روسی معیشت کی پیداواری صلاحیت 2015 اور 2016 میں کم ہو گئی تھی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملکی وزیر اقتصادیات میکسِم اورَیشکِن نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ امید ہے کہ رواں برس اقتصادی ترقی کی سالانہ شرح مزید بہتر ہو جائے گی۔ان کے مطابق صنعتی پیداوار میں جمود بتدریج ختم ہوتا جا رہا ہے۔ صدر ولادیمیر پوٹن کے 1999ء میں برسراقتدار آنے کے بعد سے روس میں سن 2015 اور 2016 طویل ترین کساد بازاری کا دور تھا۔ عالمی مالیاتی فنڈ کے مطابق روس میں اس سالانہ شرح نمو 3.9 تک ہو سکتی ہے۔