بحیرہ روم میں یورپی یونین کی بارڈر ایجنسی کا نیا آپریشن شروع

 
0
429

برسلز فروری2(ٹی این ایس)یورپی یونین کی سرحدی و سمندری نگرانی کے ادارے فرونٹیکس نے بحیرہ روم میں انسداد دہشت گردی کا نیا آپریشن شروع کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق براعظم یورپ کی سلامتی کے لیے آپریشن تھیمِس شروع کیا گیا ہے۔ یہ آپریشن 2014 کے ایک سابقہ آپریشن ٹری ٹون کے اختتام کے نتیجے میں شروع کیا گیا ۔ فرونٹیکس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر فیبریس لیگاری نے کہاکہ مجرمانہ سرگرمیوں کے حامل افراد کو یورپ میں داخل ہونے سے روکنا ہی اِس نئے آپریشن کا بنیادی مقصد ہے۔ 2017 میں اِس یورپی ادارے نے بحیرہ روم میں سے اڑتیس ہزار افراد کو ڈوبنے سے بچایا تھا۔