سیکیورٹی فورسز نے اسلام آباد کے نواحی گاؤں ڈورے میں سرچ آپریشن کر کے 7 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا

 
0
388
Hands in Handcuffs

اسلام آباد فروری 3(ٹی این ایس)سیکیورٹی فورسز نے اسلام آباد کے نواحی گاؤں ڈورے میں سرچ آپریشن کر کے 7 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو سیکیورٹی فورسز نے اسلام آباد کے نواحی علاقے ڈورے گاؤں میں سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ٗ ملزمان کے قبضے سے ساڑھے 6 کلو چرس اور 100 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ زیر حراست افراد کو مزید تفتیش کیلئے تھانہ ترنول منتقل کر دیا گیا۔