کوہاٹ میں عاصمہ رانی قتل کیس میں مرکزی ملزم کے سہولت کار کو گرفتار کرلیا گیا

 
0
327

پشاور فروری 3 (ٹی این ایس)کوہاٹ میں عاصمہ رانی قتل کیس میں مرکزی ملزم کے سہولت کار کو گرفتار کرلیا گیا ،ملزم شاہ زیب کو مقامی نے ایک روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا،عاصمہ کے والد کو دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔عاصمہ قتل کیس کے مرکزی ملزم مجاہداللہ آفریدی کے قریبی ساتھی شاہ زیب کو کوہاٹ کے علاقے کے ڈی اے سے گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے عاصمہ رانی کو قتل کرنے اور ملزم مجاہداللہ کی فرار ہونے میں مدد فراہم کی تھی،ملزم کو جوڈیشنل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ملزم شاہ زیب کو ایک روزہ ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا۔پولیس کے مطابق شاہ زیب کو گرفتار ملزم صدیق اللہ آفریدی کی نشاہدہی پر گرفتار کیا گیا۔دوسری جانب عاصمہ کے والد کو کوہاٹ میں دل کا دورہ پڑنے کے بعد فوری طورپر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔