اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے غرب اردن میں فلسطینی نوجوان شہید

 
0
319

تل ابیب،فروری 04(ٹی این ایس):قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطین کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں ایک فلسطینی شہری شہید ہوگیا۔عرب ٹی وی کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے کہاکہ قابض اسرائیلی فوج نے جنین شہر میں جنین کے نواحی علاقے برقین پر دھاوا بولا اور فلسطینی شہریوں کے گھروں پرچھاپے مارنا شروع کیے۔ اس دوران شہری احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔ قابض فوج نے ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار دی جس کے نتیجے میں وہ جام شہادت نوش کرگیا۔وزارت صحت کے مطابق شہید فلسطینی نوجوان کی شناخت احمد ابو عبیدکے نام سے کی گئی ہے جس کی عمر 19 سال بیان کی جاتی ہے۔اسرائیلی فوج کا کہناتھا کہ اسے شبہ ہے کہ مقتول فلسطینی پچھلے ماہ ایک یہودی ربی کے قتل میں ملوث تھا۔