کلبھوشن بھارتی بحریہ کا حاضر سروس افسر،ریکارڈ حذف کیا جا چکا،بھارتی صحافی 

 
0
287

نئی دہلی،فروری 04(ٹی این ایس): بھارتی صحافی پراوین سوامی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں گرفتارکیاگیا بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو بھارتی بحریہ کا حاضر سروس افسر ہے لیکن ان کا ریکارڈ حذف کیا جا چکا ہے اور وہ ایک جعلی پاسپورٹ پر ایران گیا تھا،بھارت نے ایک بھارتی صحافی کے ان دعووں کو مسترد کیا ہے کہ پاکستان میں قید کلبھوشن یادیو ایک بھارتی جاسوس ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق صحافی پراوین سوامی نے بھارتی انگریزی جریدے کے لیے لکھی گئی ایک رپورٹ میں یادیو بھارتی بحریہ کا حاضر سروس افسر ہے لیکن ان کا ریکارڈ حذف کیا جا چکا ہے اور وہ ایک جعلی پاسپورٹ پر ایران گیا تھا۔ادھر بھارت کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اس خبر کومن گھڑت قرار دیتے ہوئے مسترد کیا اور اس ساکھ پر سوال بھی اٹھایا۔بیان میں کہا گیا کہ یہ رپورٹ حقائق سے ہٹ کر ایک جھوٹی کہانی پیش کرتی ہے اور من گھڑت ہے۔ یہ خبر پاکستانی حکومت کی طرف سے جاری کی گئی یادیو کی وڈیو اور اس کے بعد ہونے والے پروپیگنڈے پر مبنی ہے۔بھارتی وزارت خارجہ کے بیان میں بھی اسی موقف کو دہراتے ہوئے کہا گیا کہ یادیو کے معاملے پر بھارت انصاف کی بین الاقوامی عدالت میں میں قانونی جنگ لڑ رہا ہے۔