کابل میں حملوں کا مقصد حکومت کے خلاف بغاوت شروع کرانا ہے، افغان وزیر داخلہ

 
0
334

کابل،فروری 04(ٹی این ایس):افغانستان کے وزیر داخلہ وارث برمک نے کہاہے کہ شدت پسندوں کی جانب سے کابل میں عام شہریوں کو ہدف بنانے کا مقصد ملک میں بغاوت شروع کرانا ہے۔افغان وزیر داخلہ وارث برمک نے برطانوی نشریاتی ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ طالبان اور دولتِ اسلامیہ کا مشترکہ مقصد لوگوں کو حکومت کے خلاف اکسانا ہے،افغان وزیر داخلہ وارث برمک نے کہاکہ دونوں عام شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں تاکہ لوگوں کو حکومت کے خلاف اکسایا جائے تاکہ حکومت کا خاتمہ ہو جائے اور افراتفری کا ماحول پیدا ہو۔انھوں نے کہا کہ دونوں کا ماخذ ایک ہی ہے اور پاکستان پر الزام عائد کیا کہ وہ دونوں گروپوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرتا ہے۔