جرائم پیشہ اور اوباش نوجوانوں کا پرائیویٹ گاڑیوں پر پولیس کے ہوٹرکا استعمال

 
0
461

اسلام آباد فروری 4 (ٹی این ایس): وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اندھیری نگری چوپٹ راج  شہری جرائم پیشہ عناصر اور اوباشوں کے رحم و کرم پر پرائیویٹ گاڑیوں پر پولیس کے ہوٹر لگا کر وارداتوں کا انکشاف  درگزر معافیا بھی سرگرم عمل شہری کی درخواست پر ڈی ایس پی 15 چوہدری ارشد کا فوری ایکشن۔

جرائم پیشہ عناصر اور گاڑیوں کے خلاف جرنل ہولڈراپ آپریشن کی ہدایت۔ پولیس ایکشن میں آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت  اسلام آباد کے پوش علاقے میں جرائم پیشہ عناصر اور اوباش نوجوان  کالے شیشے والوں چھوٹی اور بڑی جاپانی گاڑیوں پر  پولیس کے ہوٹر لگا کر وارداتوں میں مصروف عمل ہیں۔

ذرائع کے مطابق جرائم پیشہ عناصر اور اوباش نوجوان وارداتوں کے وقت  خود کو قانون کے لمبے ہاتھوں سے بچنے کے لیے اپنی گاڑیوں پر پولیس کے ہوٹر لگا لیتے ہیں۔ اور موقع واردات سے نکلنے کے فوری بعد  گاڑیوں سے ہوٹر اتار لیے جاتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد بعد  اس قسم کی بہت سی بلیک شیشوں والی گاڑیاں سرعام  دندناتی پھرتی نظر آتی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چھوٹی بڑی جاپانی گاڑیوں پر پولیس کے ہوٹر لگا کر وارداتیں کرنے والے ان جرائم پیشہ عناصر اور اوباشوں کی وجہ سے دارالحکومت کے شہری شدید عدم تحفظ کا شکار ہو چکے ہیں۔

گزشتہ روز ایک شہری کی درخواست پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈی ایس پی 15 چوہدری ارشد نے فوری طور پر  اس طرح کی گاڑیوں کے خلاف جنرل ہولڈاپ اپریشن کا حکم جاری کر دیا ہے۔

ڈی ایس پی کے واضح احکامات کے بعد مثالی پولیس کے شیر جوان بھی حرکت میں آ گئے ہیں اور انھوں نے پرائیویٹ گاڑیوں پو پولیس کا ہوٹر لگا کر وارداتیں کرنے والے گروہ کے گرد اپنا شکنجہ سخت کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سرکاری گاڑیوں کے علاوہ کسی کو بھی پرائیویٹ گاڑی پر  پولیس کا ہوٹر لگانے کی اجازت نہیں ہے۔ مگر اسلام آباد میں جرائم پیشہ عناصر اور اوباش نوجوان جن کا تعلق درگزر معافیا سے بھی بتایا جاتا ہے سرعام قانون کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔