ٹی وی فنکاروں نے فلم انڈسٹری کو نئی سمت دی‘ اداکارہ صنم سعید

 
0
835

کراچی ،فروری 05(ٹی این ایس):ٹی وی اور فلم سٹار صنم سعید نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کو ٹی وی فنکاروں نے ایک نئی سمت دی ہے۔ جدید دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر فلموں کی تیاری کسی چیلنج سے کم نہیں، صف اول کے فنکار فلم انڈسٹری کو استحکام دینے کے لئے ٹی وی ڈراموں کی قربانی بھی دے رہے ہیں۔ ایک وقت میں فلم کے لئے مکمل طور پر وقت دیکر کئی فنکار ٹی وی سکرین سے دور ہو گئے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ اب تک میری کئی فلمیں ریلیز ہوچکی ہیں۔ رواں ہفتے کے دوران نئی فلم آزاد ریلیز ہو رہی ہے جس میں میری ہی نہیں دیگر فنکاروں کی پرفارمنس شائقین کو متاثر کرے گی۔ اس فلم میں ہدایتکار و اداکار ریحان شیخ نے اپنی خداداد صلاحیتوں کا خوب استعمال کیا ہے۔