امریکا پاکستان کے ساتھ تعلقات ختم کرنے یا اس کے علاقوں میں فوجی حملے کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔امریکی دفتر خارجہ

 
0
454

واشنگٹن فروری 6(ٹی این ایس) امریکا اور پاکستان کے درمیان خراب ہوتے تعلقات میں نیا موڑ اس وقت آیا جب واشنگٹن کی جانب سے اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ تعلقات ختم کرنے یا اس کے علاقوں میں فوجی حملے کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو برقرار رکھنے سے متعلق یہ بیان امریکا کے ڈپٹی سیکرٹری اسٹیٹ جوہن سلیوان کی جانب سے کابل کے دورے پر افغان راہنماﺅں سے خطاب کے دوران سامنے آیا۔

دوسری جانب واشنگٹن میں اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی نیوز بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ افغان حکومت سے بات چیت کے دوران ہم نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات پر توجہ مرکوز کی اور اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات جاری رہنا ضروری ہیں۔

ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ خطے کے استحکام کے لیے امریکا کو پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات جاری رکھنا چاہیے اور اس میں افغانستان کو شامل کرنا چاہیے۔واضح رہے کہ جوہن سلیوان کا یہ دورہ گزشتہ ہفتے کابل میں شروع ہونے والے حملوں کے سلسلے میں کیا گیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں افغان حکومت امریکا کا ساتھ جاری رکھے گی۔اپنے دو روزہ دورے کے دوران جوہن سلیوان نے افغان صدر اشرف غنی، چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ اور وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی اور دیگر حکومت راہنماﺅں سے ملاقات کی تھی۔

ملاقات کے دوران ڈپٹی سیکرٹری اسٹیٹ نے امن عمل، اتنخابات اور ترقیاتی کوششوں کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی تھی۔اس حوالے سے واشنگٹن میں پریس بریفنگ نے انہوں نے کہا کہ جو افغان راہنما کابل حملوں کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرا رہے تھے انہیں نے اس معاملے کو پاکستان کے سامنے بھی اٹھایا ہے۔ایک سوال کے جواب میں جوہن سلیوان نے کہا کہ انہوں نے نہ صرف اس بات کی تصدیق کی بلکہ افغان راہنماﺅں سے بات کی اور انہیں بتایا کہ امریکا پاکستان اور افغانستان دونوں سے اپنے تعلقات برقرار رکھنا چاہتا ہے۔