پاکستان اور چین کے درمیان ثقافتی تعاون پر مبنی معاہدے سے دونوں ممالک کے مابین ثقافتی تعلقات مضبوط ہونگے ٗمریم اور نگزیب

 
0
683

بیجنگ فروری6 (ٹی این ایس)پاکستان اور چین کے درمیان ثقافتی معاہدے کے ایگزیکٹو پروگرام پر دستخط کر دیئے گئے جبکہ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان ثقافتی تعاون پر مبنی معاہدے سے دونوں ممالک کے مابین ثقافتی تعلقات مضبوط ہونگے اور عوامی رابطوں کو فروغ حاصل ہو گا ٗ دونوں ممالک کے تعلقات باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہیں ٗاقتصادی راہداری منصوبہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا ٗ توانائی، معاشی تعاون ، بنیادی ڈھانچے اورعوامی رابطوں سے دونوں ملکوں کے مابین تعلقات مضبوط ہونگے ۔

منگل کو پاکستان اور چین کے درمیان ثقافتی معاہدے کے ایگزیکٹو پروگرام پر دستخط کر دیئے گئے ٗپاکستان کی طرف سے وزیرمملکت مریم اورنگزیب اور وزیر ثقافت چین لو شوگانگ نے معاہدے پر دستخط کیے۔چین میں پاکستانی سفیر اور دونوں ملکوں کے اعلیٰ حکام اس موقع پر موجود تھے ۔ قبل ازیں وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے چین کے وزیر ثقافت لو شوگانگ سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دور ان بات چیت کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان ثقافتی تعاون پر مبنی معاہدے سے دونوں ممالک کے مابین ثقافتی تعلقات مضبوط ہونگے اور عوامی رابطوں کو فروغ حاصل ہو گا۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ پاکستان اور چین اسٹریٹجک شراکت دار ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان چین تعلقات اوردوستی پہاڑوں سے اونچی اور سمندروں سے زیادہ گہری ہے ۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ دونوں ممالک کے تعلقات باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہیں ٗاقتصادی راہداری منصوبہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔وزیرمملکت نے کہاکہ دونوں ملکوں کے عوام ثقافتی تعلقات میں مزید اضافہ کے خواہاں ہیں۔وزیرمملکت نے کہاکہ صدر شی جن پنگ کا ون بیلٹ ون روڈ کا منصوبہ علاقائی اور عالمی ترقی کیلئے سنگ میل ہے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ معاہدے پر دستخط سے دونوں ملکوں پر عمل درآمد کے حوالے سے مزید ذمہ داری عائد ہوگئی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ توانائی، معاشی تعاون ، بنیادی ڈھانچے اورعوامی رابطوں سے دونوں ملکوں کے مابین تعلقات مضبوط ہونگے اور دونوں ملکوں کے ورثے کو ترویج حاصل ہو گی۔ وزیرمملکت نے کہا کہ پاکستان چین تعلقات کاہماری ثقافت سے گہرا تعلق ہے۔ مریم اورزنگزیب نے کہاکہ وزارت اطلاعات پاکستان چین ثقافتی تعلقات مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔وزیرمملکت مریم اور نگزیب نے کہا کہ گزشتہ سال سی پیک ثقافتی کارروان کاصوبے ژان جیانگ سے گوادرتک انعقاد کیاگیا۔وزیرمملکت نے کہاکہ چین کے ثقافتی طائفوں نے کارروا ن میں بھرپورشرکت کی ۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ یہ معاہدہ دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی روابط اور تعلقات کے حوالے سے سنگ میل ہوگا۔ وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے سی پیک روٹ پرایف ایم ریڈیوکے قیام اور تصویری نمائش اورطلباء کویونیورسٹی میں سکالرشپس کی بھی تجویز دی ۔ وزیر ثقافت چین لوشو گانگ نے کہاکہ دونوں ملکوں میں خصوصی اوردوستانہ تعلقات ہیں انہوں نے کہاکہ سی پیک دونوں ملکوں کی ثقافتوں کے تبادلے کابھی منصوبہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ ایک سال کے دوران باہمی ثقافت کے 38پروگرام ہوئے۔لوشوگانگ نے پاکستان میں آثار قدیمہ اورتاریخی وثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے مرکزکے قیام کی تجویز پیش کی ۔ چینی وزیر نے کہا کہ ثقافتی اورتاریخی مرکز میں پیشہ وروں کوتربیت بھی دیں گے ۔

مریم اور نگزیب نے کہاکہ چین معاشی اعتبار سے دنیاکامرکزبنتاجارہاہے ٗبہت جلد چین عالمی معیشت میں پہلا مقام حاصل کرلے گا انہوں نے کہاکہ توانائی اوربنیادی ڈھانچے کی ترقی کے منصوبے توجہ کامرکز ہیں۔وزیرمملکت نے کہاکہ پاکستانی میڈیانے سی پیک کی آگاہی میں اہم کرداراداکیا۔انہوں نے کہاکہ گوادرسرمایہ کاری ایکسپومیں 5ہزارسے زائدتاجرشریک ہوئے ٗگوادرایکسپوکوپاکستان کے تمام نیوزچینلز نے براہ راست دکھایا۔ مریم اور نگزیب نے کہا کہ چین کاموسم بہارکافیسٹول پاکستان میں جوش و جذبے سے منایاگیا ٗ ملک بھرکے سکولوں میں ثقافتی سرگرمیوں کاانعقاد کیاگیا ۔مریم اورنگزیب اور لوشو گانگ کے درمیان ملاقات میں پاک چین قومی ثقافتی سینٹر کے قیام کے حوالے سے مستقبل کا پلان ،ثقافتی فلم اکیڈمی اور پاک چین ثقافتی سسٹر کالج کے قیام پر بھی گفتگو ہوئی ۔بین الاقوامی ثقافتی سی پیک کانفرنس کے انعقاد کی تجویز اور چینی سینما گھروں میں پاکستانی فلموں کی نمائش کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی ۔وزیر مملکت اور چین کے ثقافتی وزیر کا پاکستان میں آثار قدیمہ کے مرکز کے قیام اور مشترکہ ثقافتی دستاویزی فلمیں بنانے کے معاہدوں کی اہمیت اور ضرورت پر زوردیا ۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ سی پیک امن اور خوشحالی کی شاہراہ ہے ٗچین پاکستان اکنامک کوریڈور دونوں ممالک کے دوران ثقافتی اور عوامی رابطوں کی راہداری ہے ۔