مشیرقومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ اور افغانستان اور پاکستان کے لئے برطانوی ایلچی بیرتھ بیلی کے درمیان اہم ملاقات

 
0
624

پاکستان اور افغانستان کے درمیان حکومت، سفارتی ،فوجی انٹیلی جنس اور عوام کی سطح سمیت تمام سطحوں پرروابط بحال کرنے اتفاق

اسلام آباد، فروری 07 (ٹی این ایس): پاکستان اور برطانیہ نے افغانستان اور خطے میں پائیدار امن یقینی بنانے کےلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے.منگل کو اسلام آباد میں قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ اور افغانستان اور پاکستان کے لئے برطانوی ایلچی بیرتھ بیلی کے درمیان ملاقات میں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور افغانستان کو حکومت، سفارتی ،فوجی انٹیلی جنس اور عوام کی سطح سمیت تمام سطحوں پرروابط بحال کرنے چاہئیں۔

ناصرخان جنجوعہ نے کہاکہ افغانستان کی حکومت اپنے ملک میں امن لانے کے لئے اہم کردار اداکرسکتی ہے۔قومی سلامتی کے مشیر نے علاقائی امن و سلامتی کے لئے پاکستان کے عزم کااعادہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ امن کے حوالے افغانستان کے تمام اقدامات کی حمایت کی ہے، افغانستان میں امن کا قیا م پاکستان میں امن کے لئے ناگزیر ہےاور ہم افغانستان اور اس کے عوام کے لئے مخلص ہیں۔

ناصرخان جنجوعہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔

برطانوی ایلچی نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور افغانستان میں پائیدار قیام امن کے لئے برطانوی حکومت کے کردار کواجاگر کیا۔ناصر خان جنجوعہ نے افغانستان اور خطے میں امن و استحکام کےلئے برطانیہ کی کوششوں کو سراہا۔