اسلام آباد ہائی کورٹ کی طرف سے اینکرپرسن مطیع اللہ جان، پروڈیوسر اور چینل مالک کو توہین عدالت کے الزام میں طلبی

 
0
3969

اسلام آباد،فروری 07 (ٹی این ایس): اسلام آباد ہائی کورٹ نے نجی ٹی وی چینل کے صحافی مطیع اللہ جان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے عدالت عالیہ کے خلاف ٹاک شو کرنے پر نوٹس لیتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ سماعت تک مطیع اللہ جان کے عدالت میں پیش نہ ہونے کی صورت میں پیمرا نجی ٹی وی چینل کا لائسنس منسوخ کر دے ۔

عدالت نے مزید ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نجی ٹی وی چینل کے اینکرپرسن نے عدالت عالیہ کے خلاف تضحیک آمیز ٹاک شو کیا تھا اورعدالت کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے ہیں، آئندہ سماعت میں وہ ذاتی طور پر پیش ہوں، عدالت نے نجی ٹی وی چینل کے پروڈیوسر اور چینل کے مالک کو بھی توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا ہے ،عدالت کا مذید کہنا تھا کہ مطیعاللہ جان عدالتوں کے خلاف زھر اگلنے کے عادی ہو چکے ہیں،انہو ں نے عدالتوں کے خلاف مہم شروع کی ہے، عدالت نے رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو توہین عدالت کا نوٹس بھیجے کا حکم دیا،عدالت نے ٹاک شو کے سی ڈی اور ٹاک شو کے ٹرانسکرپٹ بھی طلب کرلیا۔