ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ کی قدر میں اضافہ

 
0
626

کراچی،فروری 08 (ٹی این ایس): انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی بدھ کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز انٹر بینک میں9پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 110.53روپے سے گھٹ کر110.52روپے اور قیمت فروخت110.63روپے سے گھٹ کر110.54روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید111.80روپے سے کم ہو کر111.70روپے اور قیمت فروخت112.10روپے سے کم ہو کر112روپے ہو گئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1.55روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد یورو کی قیمت خرید 137.80روپے سے کم ہو کر137روپے اور قیمت فروخت139.80روپے سے کم ہو کر138.25روپے ہو گئی جبکہ1روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 155.50روپے سے کم ہو کر155روپے اور قیمت فروخت157.50روپے سے کم ہو کر156.50روپے پر آ گئی۔