نواز شریف اداروں کو ڈرانے کی کوشش کرر ہے ہیں۔ نوٹس ملا تو لوہے کے چنے ابلے ہوئے چنے بن گئے:اسد عمر

 
0
360

اسلام آباد ،فروری  08  (ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ 3بار وزیراعظم رہنے والے نواز شریف کا جمہوریت پر یقین نہیں ۔ بد دیانت لوگ سیاسی فائدے کے لئے کہتے ہیں ہم سے غلطی ہو گئی غلطی بار بار نہیں ہوتی ایک بار ہوتی ہے۔ نواز شریف اداروں کو ڈرانے کی کوشش کرر ہے ہیں۔ نوٹس ملا تو لوہے کے چنے ابلے ہوئے چنے بن گئے۔

سپریم کورٹ پر حملوں کا سلسلہ جاری رہا تو جمہوریت نہیں چل سکتی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ نواز شریف کی خواہش ہے کہ یا وہ ہوں گے یا پھر کچھ بھی نہیں ہو گا وہ اداروں کو ڈرانے کی کوشش کر رہے ہیں یہ نہیں ہو سکتا کہ ججوں کی بار بار تضحیک کی جائے اورپھر کہا جائے غلطی ہو گئی ہے۔ غلطی صرف ایک بار ہو سکتی ہے ۔ بار بار نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے کہا کہ3بار وزیراعظم رہنے والے نواز شریف کا جمہوریت پر یقین صفر بٹا صفر ہے۔ گزشتہ سال سے توہین آمیز سلسلہ اب تک چلتا آ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوٹس ملتے ہی لوہے کے چنے ابلے ہوئے چنے بن گئے۔ نواز شریف آئین پڑھ لیں فیصلے جلسوں میں نہیں عدالتوں میں کئے جاتے ہیں۔ جس طریقے سے نواز شریف اور درباری عدلیہ پر حملے کر رہے ہیں اگر ہم چپ رہے تو ملک میں جمہوریت نہیں چل سکتی۔ انہوں نے کہا کہ یہاں قانون کی نہیں طاقت کی حکمرانی ہے۔ نواز شریف نظام کو گرانا چاہتے ہیں یہ جسٹس قیوم کے علاوہ کسی کا انصاف مانتے ہی نہیں۔۔