آئندہ مالی سال 2018-19ء کا بجٹ 12مئی کو پیش کئے جانے کا امکان

 
0
467

لاہور 8 فروری( ٹی این ایس)وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2018-19ء کا بجٹ 12مئی کو پیش کئے جانے کا امکان ہے ، حکومت کی جانب سے انتخابی مہم کا سال ہونے کی وجہ سے بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے گا ۔ میڈیا رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی مدت 3جون کو پوری ہو رہی ہے اس لئے وفاقی حکومت اس سے قبل مئی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنا چاہتی ہے جس کی تیاری جاری ہے۔ اگر حکومت چھٹا بجٹ پیش کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو یہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا منفرد ریکارڈ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق بجٹ مئی کے دوسرے ہفتے میں پیش کیا جائے گا اور ممکنہ طو رپر اس کی تاریخ12مئی رکھے جانے کا امکان ہے ۔