یمنی فورسزسے شدید جھڑپیں، چھ حوثی کمانڈروں سمیت 50جنگجوہلاک

 
0
375

صعدہ،فروری 09(ٹی این ایس ):یمن کے صوبے صعدہ میں سرکاری فوج کے ساتھ طیبہ کے علاقے میں ہونے والی لڑائی میں حوثی ملیشیا کے 6 کمانڈر اور 50 دیگر ارکان مارے گئے۔ کارروائی میں یمنی فوج کو عرب اتحاد کی معاونت بھی حاصل تھی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ لڑائی تقریبا 5 گھنٹے جاری رہی اور اس دوران اتحادی طیاروں نے اْن عسکری گاڑیوں اور سواریوں کو تباہ کر دیا جن کو حوثی ملیشیا نے استعمال کی کوشش کی۔اس سے قبل یمنی فوج نے الجوف صوبے کے علاقے برط العنان میں حوثیوں کا حملہ پسپا کر دیا۔ عرب عسکری اتحاد نے الجوف صوبے میں حوثیوں کی عسکری گاڑیوں کو تباہ کر دیا۔ یہ گاڑیاں باغیوں کے زیر قبضہ محاذوں پر کمک لے جا رہی تھیں جس میں گولیاں اور دیگر سامان شامل تھا۔ادھر صعدہ میں عرب اتحاد کے توپ خانوں نے وادی العطفین میں حوثیوں کے ٹھکانوں کو شدید گولہ باری کا نشانہ بنایا۔ اس کے علاوہ یمنی فوج نے 8 حوثیوں کو ہلاک کر ڈالا جو علیب کے پہاڑی سلسلے میں دراندازی کی کوشش کر رہے تھے۔