اوجڑی کیمپ کا سانحہ ہمارے لئے بہت بڑا تھا جس نے ہماری زندگی بدل دی ٗ ثمینہ شاہد خاقان عباسی

 
0
498

اسلام آباد فروری ۹(ٹی این ایس) خاتون اول ڈاکٹر ثمینہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اوجڑی کیمپ کا سانحہ ہمارے لئے بہت بڑا تھا جس نے ہماری زندگی بدل دی ،شاہد خاقان عباسی اسی سانحہ کے باعث سیاست میں آئے، وزیر اعظم کو سبزیاں پسند ہیں، غصہ نہیں آتا۔خاتون اول ڈاکٹر ثمینہ شاہد خاقان عباسی پہلی مرتبہ میڈیا کے سامنے آئیں اور انہوں نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے سسر چاہتے تھے کہ ان کا بڑا بیٹا سیاست میں آئے تاہم اس حادثے کی وجہ سے شاہد خاقان عباسی کو آنا پڑا۔انہوں نے بتایاکہ شاہد خاقان عباسی بہت سادہ زندگی گزارتے ہیں ،کھانے میں انہیں کسی بھی قسم کا گوشت پسند نہیں ٗوہ دالیں اور سبزیاں زیادہ پسند کرتے ہیں ۔ ان کی پسندیدہ سبزی بھنڈی ہے۔گھر کے کاموں میں ہاتھ بٹانے کے حوالے سے اہلیہ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ گھرکے کسی بھی کام میں اپنا حصہ ڈالنے کیلئے ان کے پاس تو وقت نہیں ہوتا لیکن اگر انہوں نے کہیں جانا ہوتو وہ اپنی پیکنگ خود ہی کر لیتے ہیں۔