پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ٗ سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا ٗ سائرہ افضل تارڑ

 
0
386

اسلام آباد فروری 11(ٹی این ایس)وفاقی وزیر برائے ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے بنیادی حق حق خود ارادیت کے حصول کی کوشش میں ان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کو جاری رکھے گا اور اس مسئلے پر اپنے بنیادی موقف سے کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پوری قوم مسئلہ کشمیر پر متحد ہے اور موجودہ حکومت نے قومی اور بین الاقوامی ہر اہم فورم پر مسئلہ کشمیر کو بھرپور اور موثر طریقے سے اجاگر کیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کی انتہا کر رہا ہے لیکن وہ کشمیریوں کے عزم کو نہیں توڑ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی مقامی ہے لیکن بھارت اسے سمجھنے میں ناکام رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برہان وانی کی شہادت نے کشمیریوں کی تحریک آزادی میں ایک نئی روح پھونک دی ہے اور نوجوان کشمیری اپنے بنیادی حق حق خودارادیت کے لیے بڑھ چڑھ کے کوششیں کر رہے ہیں جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ کشمیری اپنا بنیادی حق حاصل کر کے رہیں گے۔ سائرہ افضل تارڑ نے بین الاقوامی برادری اور سماجی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے میں اپنا مثبت کردارا ادا کریں۔