گلگت بلتستان کی موجودہ حیثیت کے حوالے سے نیشنل سمینار، اہلِ خطہ کو حقوق دئے جانے پر زور

 
0
406

اسلام آباد، فروری 12 (ٹی این ایس):غیر سرکاری تنظیم شہید بھٹو فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب اسلام میں گلگت بلتستان کی موجودہ حیثیت کے حوالے سے نیشنل سمینار  کا اہتمام کیا گیا جس میں گلگت بلتستان میں موجود پارلیمانی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد  ایڈوکیٹ کا کہنا  تھا کہ گلگت بلتستان کے حوالے سے مختلف رائے رکھی تو جاتی ہے مگر یہ متنازعہ خطہ نہیں ہےانھوں نےسرتاج عزیز کی سربراہی قائم کمیٹی کی سفارشات پرعمل درآمدکئے جانے کا مطالبہ کیا۔

اے این پی کے سابق سینٹر افرا سیاب خٹک نے اپنے خطاب میں کہا کہ بلتستان اور فاٹا کا مسلہ تقریبا ایک جیسا ہونے کیوجہ سے بلتستان کے لوگوں کو حقوق ملنے چاہے، گلگت بلتستان کے لوگوں کو حقوق نہ ملنے کے باوحوداسکے محب وطن لوگ بے مثال ہیں۔

معروف اینکر پرسن سیلم صافی نے کہا گلگت بلتستان کے لوگ پاکستان کی بقاء کے لیے ہر طرح کی قربانیاں دینے کے باوجودبنیادی حقوق سے محروم ہیں، یہ ایک سیاسی مسلہ ہے لہذا اس کا خوش اسلوبی سے حل نکالا جاے تاکہ باقی صوبوں کی طرح گلگت بلتستان  کے لوگوں کو بھی ان کے حقوق دئے جاسکیں۔