ٹنڈومحمد خان ، سو مار ماچھی کی رہا ئشی 8سالہ معصوم لڑکی کو مبینہ جنسی زیادتی کے بعد زندہ جلانے کی کوشش 

0
115

ٹنڈومحمد خان ، فروری 14 (ٹی این ایس): ٹنڈومحمد خان کے قریبی گاؤ ں سو مار ماچھی کی رہا ئشی 8سالہ معصوم لڑکی حاکم زادی ولد گل محمد ملاح کو مبینہ جنسی زیادتی کے بعد زندہ جلانے کی کوشش کی گئی جس کے باعث لڑکی کا 20فیصد جسم جلس گیا جسے طبی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کو ارٹر اسپتال ٹنڈومحمد خان منتقل کیا گیا ہے ، جسے طبی امد اد فراہم کر نے کے بعد بچی کا میڈ یکل چیک اپ کیا گیا جس میں خدشہ ظاہر کیا گیا کہ بچی کے ساتھ مبینہ زیا دتی کی گئی ہے۔

اس موقع پر سو ل اسپتال کے سول سر جن ڈاکٹر امیر علی چنہ نے صحافیو ں کو بتایاکہ ہمیں خدشہ ہے کہ بچی کے ساتھ کسی نے زیا دتی کی ہے اس لئے اس کا میڈ یکل چیک اپ بھی کروایا گیا ہے اور اس کے اجزء ٹیسٹ کے لئے کر اچی لیبارٹی بھیجے جائیں گے مزید تصدیق رپورٹ آنے کے بعد ہو سکے گی جبکہ متاثر ہ لڑکی حاکم زادی نے صحافیو ں کو بتایا کہ میں چولہے کے قریب بیٹھ کر چائے پی رہی تھی کہ اچانک میر ے کپڑوں کو آگ لگ گئی اور علاقہ مکینو ں نے آگ پر قابو پاکر مجھے اسپتال منتقل کیا لڑکی کا جسم بیس فیصد جلسنے کے باعث اسے ابتدائی طبی امداد فراہم کر نے بعد سول اسپتال حید رآباد منتقل کر دیا گیا ہے ، دوسری جانب رابط کر نے ایس ایس پی ٹنڈومحمد خان نسیم آراء پہنور نے بتایاکہ پولیس اطلاع ملتے ہیں شک کی بنیا د پر دوافراد مو سی ما چھی اور پوڑھو ماچھی کو حراست میں لے کر تفتیش شر وع کر دی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here