کینسر کا شکار زمبابوے کے سابق وزیر اعظم مورگن سانگری چل بسے

 
0
359

ہرارے، فروری 15(ٹی این ایس):زمبابوے کے سابق وزیر اعظم مورگن سانگری 65 سال کی عمر میں چل بسے۔برطانوی اخبار کے مطابق کینسر کے مرض میں مبتلا زمبابوے کے تجربہ کار سیاستدان، قائد حزب اختلاف اور سابق وزیراعظم مورگن سانگری زندگی کی جنگ ہار گئے ۔مورگن سانگری نے زندگی بھر موگابے روبرٹ کے خلاف تحریک چلائی مگر مخالف کی برطرفی کے بعد زندگی ان سے روٹھ گئی، پارٹی ترجمان کے مطابق 65 سالہ سانگری گزشتہ شب کینسر سے لڑتے ہوئے انتقال کر گئے ۔سانگری کے گزر جانے کے بعد ان کی پارٹی ’موومنٹ فار ڈیموکریٹک چینج ‘میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی ہے کیوں کہ 3 مہینے پہلے ہی فوج نے 93 سالہ صدر کا خاتمہ کیا تھا۔اطلاعات کے مطابق مورگن نے پارٹی کی بنیاد 1999میں رکھی تھی اور موگابے کے خلاف مضبوط تحریک بھی شروع کی تھی۔