پاکستان ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل ایسوسی ایشن (پامی)کے زیر اہتمام تین روز انٹرنیشنل میڈیکل کانفرنس کا انعقاد

 
0
1218

اسلام آباد، فروری 15 (ٹی این ایس): وطن عزیز میں میڈیکل ایجوکیشن کو درپیش چیلینجز اور نئی ریسرچ سے متعلق امور کی بابت جاری آگاہی مہم کے حوالے سے پاکستان ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل ایسوسی ایشن (پامی)کے زیر اہتمام تین روز انٹرنیشنل میڈیکل کانفرنس کا انعقاد ہوا۔

 کانفرنس میں امریکہ،جرمنی اور دیگر ممالک سے آئے ہوئے ماہرینِ طب نے نئے تحقیقی مقالے پیش کئے۔
اس موقع پر چیئرمین راول جنرل ہسپتال اینڈ میڈیکل کالج خاقان وحید خواجہ نے ٹی این ایس سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں ایک ہسپتال بنایا جارہا ہے اور پامی کے توسط سے ہم اپنے پرائیویٹ بیڈ گورنمنٹ کو دنیے کے کئے تیار ہیں۔


پامی کے اسلام آباد شاخ کے صدر ڈاکڑ محمد ریاض شہباز جنجوعہ نے کہا پرائیویٹ کالجوں کے ذریعے اس طرح کی تعمیری سرگرمیوں کا مقصد عالمی سطح پر ہونے والی نئی تحقیق اور ٹیکنالوجی کو پاکستان میں متعارف کرانا ہے انھوں نے کہا کہ طب کے فروغ اور طبی اداروں کو گائیڈ لائن مہیا کرنے کے لیے پامی اپنی ذمہ داریاں دیانت داری سے ادا کرتی رہے گی۔