ایس ای سی پی ریکارڈ ٹمپرنگ کیس :قائم مقام سپیشل جج سنٹرل ارم نیازی نے ملزم ظفر حجازی کی درخواست پر سماعت ملتوی کر دی

 
0
359

اسلام آباد، فروری 16(ٹی این ایس):ایس ای سی پی ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں قائم مقام سپیشل جج سنٹرل ارم نیازی نے ملزم ظفر حجازی کی درخواست پر سماعت ملتوی کر دی۔ جمعرات کوایس ای سی پی ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں ملزم ظفر حجازی اپنے وکیل کے بغیر عدالت میں پیش ہوئے اور درخواست کی کہ سماعت ملتوی کی کہ میرے وکیل نہیں آئے لہذاسماعت ملتوی کی جائے۔

جج ارم نیازی نے ظفر حجازی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ یہ دوسری مرتبہ ہو رہا ہے کہ ایس ای سی پی کے گواہان موجود ہیں اور آپ التواء چاہتے ہیں تاہم عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت یکم مارچ تک ملتوی کر دی