پاکستان میں کاروں کی فروخت میں 13 فیصد اضافہ

 
0
334

اسلام آباد، فروری 16 (ٹی این ایس): ملک میں جنوری میں کاروں کی فروخت میں 13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ نئے سال کے پہلے ماہ میں ہی 23 ہزار 700 کاریں فروخت کی گئیں۔

اعداد و شمار کے مطابق جنوری کے دوران تاریخ کی ریکارڈ فروخت ہوئی۔ کاروں کی فروخت کا کل حجم 24 ہزار تک پہنچ گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا جنوری کے دوران کاروں کی فروخت ایک لاکھ 48 ہزار یونٹس رہی۔ جو گذشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں 29 فیصد زائد ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ استعمال شدہ جاپانی کاروں کی درآمد میں رکاوٹ کے سبب بھی مقامی کاروں کی فروخت میں اضافے کا رحجان ہے۔