فلم’’بلیک پینتھر‘‘ جمعہ کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیزکردی گئی

 
0
341

نیویارک، فروری 16(ٹی این ایس):مارول اسٹوڈیوز کے سینما یونیورس کی 18 ویں فلم’’بلیک پینتھر‘‘ جمعہ کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیزکردی گئی اور اسے پہلے سے ہی سپرہٹ قرار دے دیا گیا۔یہ مارول اسٹوڈیوز کی پہلی فلم ہے جس میں کسی سیاہ فام سپر ہیرو کو پیش کیا جارہا ہے اور ناقدین اس کی کہانی پر فدا ہوچکے ہیں۔اس فلم کی ہدایات ریان کوگلر نے دی ہیں جبکہ چاڈ وک بوس مین، مائیکل بی جورڈن، لوپیتا نیونگا سمیت دیگر اس کی کاسٹ کا حصہ ہیں۔اس فلم کو ویب سائٹ روٹن ٹماٹوز پر 99 فیصد ریٹنگ دی گئی ہے۔