مشال قتل کیس ٗکے پی حکومت ملزمان کی بریت کے خلاف اپیل کرے گی

 
0
432

پشاور فروری 16(ٹی این ایس)خیبرپختونخوا حکومت آئندہ دو روز میں مشال خان قتل کیس میں 26 ملزمان کی بریت کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر دیگی۔صوبائی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق صوبائی ایڈوکیٹ جنرل لطیف یوسفزئی کو مشال خان قتل کیس میں 26 ملزمان کی بریت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختونخوا لطیف یوسفزئی نے کہا کہ اپیل کا ڈرافٹ تیار کیا جا رہا ہے اور آئندہ دو روز میں اپیل پشاور ہائی کورٹ میں دائر کر دی جائے گی ا نہوں نے کہا کہ 26 ملزمان کی بریت کے خلاف حکومت پہلے ہی مشترکہ اپیل میں شامل ہوچکی ہے